شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ، پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ میرعلی کےعلاقےمیں ہوئی۔ شہداء میں مردان کے پچیس سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے انیس سالہ سپاہی محمد سہیل شامل ہیں ۔علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
عسکری ترجمان کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمےکیلئےپرعزم ہیں ، ایسی قربانیاں بہادر جوانوں کی عزم و حوصلے مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز کیساتھ کئی دنوں سے دہشت گردوں کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ دہشت گرد پاک فوج اور دہشت گردی پھلانے کیلئے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے ہیں۔کچھ روز قبل لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ہوئی جس میں ایک اعلیٰ افسر شہید ہوگیا ہے۔