ترجمان پی ٹی آئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کے بیانات میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کئے گئے ہیں، پارٹی کی جانب سے کسی قسم کا سرکاری بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کا مؤقف آج بھی وہی ہے جو بانی چیئرمین نے ہمیشہ پیش کیا ہے، جو تاثر دیا جا رہا ہے کہ پارٹی نے کسی قسم کی معذرت کی ہے،یہ غلط ہے، پی ٹی آئی نے نہ ایسا کوئی قدم اٹھایا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے، یہ ایک ’’فالس فلیگ آپریشن‘‘ تھا جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور پارٹی کیخلاف منفی پراپیگنڈا ہے، ہمارا بیانیہ، ہمارا مؤقف اور ہماری جدوجہد بانی کے نظریئے کے عین مطابق ہے۔






















