فیصل آباد کے تھانہ ریل بازار کے سابق ایس ایچ او قلب عباس کے قصور میں شہری کے اغوا اور قتل کے کیس میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے قلب عباس کی فوری معطلی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او قلب عباس گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گیا ہے جبکہ اسی کیس میں سابق ایس ایچ او سول لائن ذیشان رندھاوا کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے قصور کے ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔






















