سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر توسیع نہیں لے رہے اور تسلسل کو توسیع کا نام تو نہیں دے سکتے۔
سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے رگڑ دیئے جائیں گے اور مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے لوگوں نے ماضی میں جو کیا اب کریں گے تو وہ بھی رگڑے میں آئیں گے۔
پی ٹی آئی نے باجوہ کو توسیع دی تو ن لیگ نے بھی توسیع کیلئے ووٹ دیا، قوم اور ملک اور افواج کو رگڑنے والے منافق سیاستدانوں کو اب رگڑ دیا جائیگا، سینیٹر فیصل واوڈا
— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) August 18, 2025
ہر اُس شخص کو رگڑ دینا چاہیے جو ملک کی تباہی کا باعث ہے، سینیٹر ہمایوں مہمند رہنما پی ٹی آئی#SamaaTv #Pakistan… pic.twitter.com/n4gyrOqer5
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کا کسی کے ساتھ ون آن ون انٹرویو نہیں ہوا اور وہ اس طرح کی بات ( معافی سے متعلق ) نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معافی مانگنے والی بات صحافی کی اپنی تجویز ہے۔
معافی مانگنے والی بات صحافی کی اپنی تجویز ہے، فیلڈ مارشل اس طرح کی بات نہیں کر سکتے، فیلڈ مارشل کا کسی کے ساتھ ون آن ون انٹرویو نہیں ہوا، فیلڈ مارشل توسیع نہیں لے رہے مستقلی کو توسیع کا نام نہیں دیا جاسکتا، پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے رگڑ دیئے جائیں گے، سینیٹر فیصل… pic.twitter.com/qU4WADdTHw
— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) August 18, 2025
واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برسلز میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا، اسکے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ۔‘
سہیل وڑائچ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔






















