نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک، برطانیہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, held a productive meeting with the UK’s Parliamentary Under-Secretary of State for the Middle East, Afghanistan, and Pakistan, Rt. Hon Hamish Falconer @HFalconerMP, in London. They reviewed the… pic.twitter.com/xF8pA5rmtP
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 18, 2025
ملاقات میں باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ہمیش فالکنر برطانیہ کے پارلیمانی سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہیں۔






















