صحافی خاور حسین کی لاش سول اسپتال حیدرآباد میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، میت کو ان کے آبائی گاؤں سانگھڑ لے جایا جائے گا جہاں انکی نماز جنازہ اور تدفین ہوگی۔
صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم انکے بھائی اعجاز حسین کی درخواست پر کیا گیا جس پر ڈی جی ہیلتھ سندھ نی ایک میڈیکل کمیٹی بنائی جس کی نگرانی پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم نے کی بھائی اعجاز حسین اور اہلخانہ کے مطابق خاور حسین خودکشی نہیں کرسکتا ہے ایس ایس پی سانگھڑ نے تحققیات سے پہلے ہی اسے خودکشی قرار دے دیا واقعہ کی تحقیقات کروائی جائے جبکہ پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا مگر ابھی کوئی رائے نہیں دے سکتا ہے کہ یہ قتل ہے یا خودکشی ہے ایک سے دو روز میں ابتدائی رپورٹ موصول ہوجائے گی۔






















