وادی نیلم میں سیاحوں کو لے جانی والی گاڑی کھائی میں جاگری،حادثے میں پانچ افراد جان سے گئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق شنڈداس کےمقام پرسیاحوں کو لےجانی والی گاڑی کھائی میں گرنےسے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں ڈرائیور اور سیاح خاتون سمیت5 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک زخمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بونیر کے بعد صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ، 15 افراد جاں بحق، ڈی سی
حادثہ کا شکارہونےوالی جیپ کیل سے تاؤبٹ سیاحوں کو لے جارہی تھی،جانبحق اورزخمی افرادکو اے ڈی ایس ہلمت منتقل کردیاگیا،سرداری حادثہ کا شکار افراد کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی۔






















