امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق اہم بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی حالیہ ملاقات میں کچھ ایسے امور زیر بحث آئے جو جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
روبیو کے مطابق امریکا روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔
لازمی پڑھیں۔ روسی صدر جنگ بندی نہیں مکمل امن معاہدہ چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے زور دیا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں پر بات چیت انتہائی ضروری ہے۔
روبیو نے بتایا کہ پیر کو یوکرین کے صدر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں تمام متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ ممکن ہے امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مؤثر منظرنامہ پیش نہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہم روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے قریب ہیں۔





















