امریکی شہر نیویارک کے کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاقے بروکلین کے ایک کلب میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں گولیاں لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کلب میں متعدد افراد نے فائرنگ کی، واقعے کے بعد کلب سے گولیوں کے 36 خول برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔






















