اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر کراچی سے ٹیما گھانا جانے والے کنٹینر کو روکا گیا تو تلاشی کے دوران کنٹینر سے 72 لاکھ ٹراماڈول گولیاں برآمد ہوئیں۔ گولیوں کو گارمنٹس کی آڑ میں چھپایا ہوا تھا۔
اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ مال کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 30 کروڑ سے زائد ہے۔ بک کرانے والے کا پتہ لطیف کلاتھ مارکیٹ کھارادر کا ہے۔۔





















