ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے حکومت نے اقدامات اٹھا لیئے ہیں اور اس سلسلے میں 85 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق تمام ایل سیز کھولنے کے بعد متعلقہ بینکوں کے ذریعے ترسیل کر دی گئی، سوکار کیساتھ تجارتی معاہدے کے تحت چینی کی کھیپ مرحلہ وار پاکستان پہنچائی جائےگی، چینی کی پہلی کھیپ آئندہ چند ہفتےمیں بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔





















