شمالی وزیرستان میں آج سے 18 اگست تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کرفیو کا اطلاق شام 7 بجے سے ہوگا جو 18 اگست صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ضلع شمالی وزیرستان میں آج سے 4 روز کیلئے کرفیو کا اعلان کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم کا کہنا ہے کہ آج شام 7 بجے سے 18 اگست 2025ء صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ تمام داخلی و خارجی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، صرف سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کیلئے شاہراہیں کھلی رہیں گی۔






















