عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوگئی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اور فی اونس 10 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی و عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے اور دس گرام 10 گرام 858 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 344 ڈالر پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی 4072 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 38.79 ڈالر پر برقرار ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ روز میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں 5600 روپے جبکہ عالمی سطح پر 56 ڈالر کی کمی ہوئی۔





















