سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے 13 سال بعد اپنے شوہر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پامریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق رواں ہفتے کےآغازمیں ایشلی بائیڈن کی جانب سے ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے جس میں شادی کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔
ایشلی بائیڈن نے عدالتی کارروائی سے کچھ دیر پہلے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ایک مرد اور خاتون نے ہاتھ پکڑ رکھا تھا،جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ ہاتھ انکے شوہر اور انکی گرل فرینڈ کا ہے،تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے وہ پوسٹ ہٹا دی۔
تاہم طلاق کی لینے وجہ کیا تھی اس بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے،کیونکہ دونوں کی طرف سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا،میڈیا کی جانب سے بھی انکے شوہر سے رابطہ کرنے سے کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کسی طرح کا موقف دینے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ ایشلی بائیڈن ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔





















