وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس انداز سے دشمن کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔
تفصیلات کے مطابق علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ پاکستان میں اچھے حالات کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری آنا شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں بہت بڑے فیصلے کئے جا رہےہیں ، بزنس کمیونٹی کو اسکے ثمرات جلد نظر آئیں گے، میں جانتا ہوں کہ بزنس کمیونٹی کو کن مسائل کا سامنا ہے۔





















