پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزرائےخارجہ کی کابل میں ملاقات کا شیڈول طےکر لیا گیا ، تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے اور سی پیک منصوبے کی توسیع پر بھی بات چیت ہوگی، پاکستان کالعدم تحریک طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔





















