بلوچستان حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ساٹھ دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ خصوصی رعایت صوبے کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کے لیے منظور کی۔تاہم اس رعایت کا اطلاق دہشت گردی، قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی یا دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
رواں سال پہلے ہی خصوصی معافی پانے والے قیدی بھی اس سہولت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو شامل کرنا ہے، جبکہ حکومت قیدیوں کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا مثبت فرد بنانے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔






















