قومی کرکٹ ٹیم اور آسڑیلیوی پرائم منسٹر الیون کے درمیان میچز کا اعلان کردیا گیا۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر وسیم اکرم اور وقار یونس کی تعریفں،دورہ پاکستان اور پرائم منسٹر کے درمیان میچز کا اعلان کیا گیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز کا کہنا ہےکہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی فاسٹ باولنگ کا بہت بڑا مداح رہا ہوں۔پاکستان دنیائے کرکٹ میں ایک قابل فخر قوم ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ چھ سے نو دسمبر تک کینبرا میں کھیلا جائے گا، میچ کے ابتدائی روز آسٹریلیا کے وزیراعظم مانوکا اوول میں موجود ہوں گے۔
اینتھونی البانیز نےکہا پاکستان کےدورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہوں،ایک باصلاحیت پاکستانی اسکواڈ سے نبردآزما ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔