کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے سگے دو بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مہزور علی کا کہناتھا کہ دونوں بچے ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے ، بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کیا جسے حراست میں لے لیا گیاہے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت سنیعہ اور ضرار کے نام سے ہوئی ہے ، بچوں کی عمریں 4 سے 7 برس کے درمیان تھیں۔






















