کسٹم انٹیلی جنس کراچی میں کارروائی کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر صادق عمران سے کروڑون روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ غیر ملکی لینڈ کروزر گاڑی برآمد کرلی۔
رپورٹ کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے رکاچی کے علاقے کلفٹن میں کارروائی کی، جہاں 2017ء کی لینڈ کروزر نان کسٹم پیڈ گاڑی پیپلزپارٹی کے رہنماء صادق عمران کے زیر استعمال نکلی۔
کسٹم انٹیلی جنس نے غیر ملکی لگژری گاڑی قبضے میں لے لی، یہ گاڑی ایک غیر ملکی شخصیت شکار کے استعمال کیلئے پاکستان لائی تھی، لینڈ کروزر عائد کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز ادائیگی سے عارضی طور پر مستشنیٰ تھی۔
رپورٹ کے مطابق عارضی مدت کیلئے لائی گئی مذکورہ ٹویوٹا لینڈ کروزر مبینہ طور پر واپس جانے کے بجائے پی پی رہنماء صادق عمرانی کے زیر استعمال تھی۔
انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق مذکورہ گاڑی ایف بی آر کی اجازت کے ساتھ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز ادائیگی کے بغیر ٹرانسفر یا فروخت کرنے پر پابندی ہے۔