کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ نے اے لیول ریاضی کے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ریاضی کا پرچہ افریقہ، یورپ، مشرق وسطیٰ ، پاکستان اور جنوبی ایشیا میں لیا گیا، ہمارے ضوابط کے خلاف قبل ازوقت شیئر کیا گیا تھا، ہماری ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ اس واقعے سے طلبہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے،ہم امتحانات کی سالمیت برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ یہ ضروری ہے کہ امیدوار آئندہ امتحانات کی تیاری جاری رکھیں اور ان میں شرکت کریں،آئندہ کے اقدامات سے متعلق فیصلے سینئر اور تجربہ کار ماہرین کریں گے،دیے جانے والے گریڈز کی قابلِ اعتماد حیثیت کو یقینی بنانا تاکہ جامعات اور دیگر ادارے ان پر اعتماد کرسکیں،پرچے کی چوری سے طلبہ کو ہونے والی پریشانی اور خلل کو کم سے کم کرنا شامل ہے، ہم اس طرح کے واقعات کے طلبہ پر اثرات کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں،کیمبرج مزید معلومات 7 مئی 2026 جمعرات کو اپنی پیش رفت سے آگاہ کرے گا۔
یاد رہے کہ ریاضی اے لیول کا پرچہ بدھ کو امتحان سے 6 گھنٹے قبل آؤٹ ہوا تھا۔





















