وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکا جائے اور عوامی ریلیف اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں عام آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکج فراہم کیا ہے اور آئندہ بھی جہاں تک ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیا جاتا رہے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، دعاگوہیں خطےکی صورتحال میں جلد بہتری آئے کیا۔





















