سینئر اداکارہ پروین اکبر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے صنم سعید کی تعریف کی اور کہا کہ وہ نہایت باصلاحیت ہیں اور ان کی اداکاری ہمیشہ متاثر کن رہی ہے انھوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ انہیں لڑکی سے زیادہ لڑکا لگتی ہے ۔ اداکارہ پروین نے صنم سعید کو اپنی گفتگو میں '' ٹام بوائے'' قرار دیا۔
یہ بات مزاحیہ طور پر کہی گئی تھی مگر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مختلف انٹرٹینمنٹ پورٹل نے بھی اسے شئیر کیا۔ انٹرویو کے کلپس وائرل ہونے کے بعد صارفین نے یہ بحث شروع کر دی کہ آیا یہ ایک محبت بھرا تبصرہ ہے یا ذاتی رائے۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، یہ خاتون کیا کہ رہی ہیں؟یہ بہت بے ادبی ہے اورسینئر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا انہیں اپنی آنکھیں چیک کروانی چاہیے۔
صنم سعید کے فینز نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسے تبصرے سے گریز کرے جو منفی تصورات کو فروغ دے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا؛ "سینئر اداکاروں کو اس طرح نہیں بولنا چاہیے۔ دوسروں کی باڈنگ شیمنگ کر کے لائیو اسکرین پر انھیں کیا ملے گا"؟
کچھ لوگوں نے پروین اکبر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ صنم سعید کے لیے تعریف کے طور پر سمجھنے چاہیے۔




















