بھارتی فوج کی دو اعلیٰ خاتون افسران کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ، جو حالیہ ”آپریشن سندور“ کے دوران میڈیا بریفنگز دیتی نظر آئیں، انہیں معروف ٹی وی شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں بطور مہمان پیش کرنے پر شدید تنقید کی جارہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایسا حال کر دیا کہ اب ٹی وی پر کہانیاں گھڑ کر عزت بچانی پڑ رہی ہے۔
پاکستان کیخلاف جنگ میں شکست اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فورسز کی دو اعلیٰ خاتون افسران کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کی، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور اسے ایک سیاسی پینترا قرار دیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے اسے مسلح افواج کو سیاسی فائدے اور پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرنے کی شرمناک کوشش قرار دیا ہے۔
This is just unbelievable 🤯
— Amock_ (@Amockx2022) August 12, 2025
Operation Sindoor heroes appearing on national TV show KBC
Just because one "nationalist" party wants to milk some votes? pic.twitter.com/ugpmuNmDSE
بھارت کے یوم آزادی پر خصوصی پروگرام میں بھارتی بحریہ کی کمانڈر پرینہ دیوستھلی بھی شامل ہوں گی، جنہوں نے گزشتہ برس بطور خاتون کسی جنگی بحری جہاز کی کمان سنبھالی تھی۔
کے بی سی کے کے ٹیزر میں ان افسران کو امیتابھ بچن کی جانب سے شاندار استقبال کرتے دکھایا گیا، مگر ناظرین نے سوال اٹھایا کہ کسی فوجی آپریشن کے فوراً بعد وردی میں افسران کو تفریحی پروگراموں میں بھیجنا کس فوجی ضابطے میں جائز ہے؟۔
Our Army was sacrosanct, above politics, beyond PR.
— Mayank Saxena (@mayank_sxn) August 12, 2025
Today, Modi govt parades serving soldiers on shows like KBC for image building. Even our Army has been made a political tool for Modi’s PR.
Our forces are to defend the nation, not a politician’s brand.pic.twitter.com/VPrf7W5QUM
سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ کیا آپ نے کسی سنجیدہ ملک میں فوجی آپریشن کے بعد ایسا تماشہ دیکھا ہے؟، موجودہ حکومت فوج کو اپنی گندی سیاست اور کھوکھلی قوم پرستی کیلئے استعمال کر رہی ہے، یہ شرمناک ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ہماری فوج کبھی سیاست سے بالاتر اور تشہیر سے دور ہوا کرتی تھی، لیکن اب اسے سیاستدانوں کے برانڈ کی تشہیر کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔
We were hoping that India would tell its stories of false bravery in a Bollywood movie, but here they ended it in KBC itself. 😃 #GodiMedia #RahulGandhi #OperationSindoor #Pahalgam #BunyanUlMarsoos #PakistanArmy #Shuaibrehman #شعیب_رحمن #Cafecricket #India #Baharat pic.twitter.com/iSOnKTGCZs
— Shuaib Rehman (@SMRehmaan) August 12, 2025
ایک اور صارف نے شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ گراؤنڈ پر ذلیل ہوئے، اب کون بنے گا کروڑ پتی میں ہیرو بننے آئے ہیں؟، آپریشن سندور کے فلاپ شو کو اب بلاک بسٹر بنانے کی کوشش ہورہی ہے، پاکستان نے ایسا حال کر دیا کہ اب ٹی وی پر کہانیاں گھڑ کر عزت بچانی پڑ رہی ہے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں تو امید تھی کہ بھارت اپنی جھوٹی بہادری کی کہانیاں کسی بالی ووڈ فلم میں سنائے گا، مگر انہوں نے تو یہ کام کون بنے گا کروڑ پتی میں ہی کر دیا۔
यहां फौज KBC को यूज कर रही है?
— Poonam Pandey (@pandeypoonam20) August 12, 2025
या KBC फौज को?
(या थर्ड प्लेयर दोनों को )
I am curious to know whose idea it was?
Who approved it and how many officers objected (if any) before that? pic.twitter.com/Y61lwUHSUo
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی فوج کے اپنے ضابطوں کے مطابق وردی کسی ثقافتی یا سماجی تقریب میں نہیں پہنی جاسکتی، نہ ہی عوامی مقامات، ریسٹورنٹس یا عام سواری میں سفر کے دوران، جب تک کمانڈنگ افسر کی تحریری اجازت نہ ہو، اس کے باوجود مودی حکومت نے اپنے سیاسی شو کیلئے ان قوانین کو روند ڈالا۔






















