پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور چوری روکنے کیلئے ڈجیٹلائزیشن کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوگئی۔
مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفارئنریز کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے پروٹو ٹائپ تیار کرلیا گیا، پہلے مرحلے میں 35 او ایم سیز اور ریفائزیز کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے پر کام جاری ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق پہلے مرحلے کیلئے تیار پروٹو ٹائپ آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کردیا جائے گا، درآمدی اور ملک میں ریفائن کی گئی مصنوعات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، ڈیجیٹلائزیشن کے پائلٹ نظام میں ڈیٹا انٹری کے بعد ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں پیٹرول پمپوں کی فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، پیٹرول پمپوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد سسٹم ایف بی آر سے منسلک ہوگا۔






















