پنجاب میں چشتیاں شہرفرید کے علاقے میں دریائے ستلج میں کشتی ڈوب گئی، پولیس کے مطابق 8 افراد ٹریکٹر ٹرالی سمیت کشتی پر سوار ہوکر دریا عبور کررہے تھے، کشتی میں سوار 7 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
پنجاب میں چشتیاں کے علاقے شہر فرید میں دریائے ستلج میں کشتی ڈوب گئی، 7 افراد کو بچالیا گیا، ایک کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق 8 افراد ٹریکٹر ٹرالی سمیت کشتی پر سوار ہوکر دریا عبور کررہے تھے کہ کشتی الٹنے سے ٹریکٹر ٹرالی اور تمام افراد دریا میں ڈوب گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی بھی دریائے ستلج میں ڈوب گئی، دریا میں ڈوبنے والے شخص کی شناخت محمد منیر کے نام سے ہوئی، ریسکیو ٹیم ڈوبنے والے شخص کی تلاش کیلئے آپریشن میں مصروف ہے۔





















