زائرین کےزمینی راستوں سےایران،عراق اورشام جانےپرپابندی کے معاملے پر وفاقی حکومت اورملت جعفریہ کی قائم کردہ کمیٹی میں چھ نکات پراتفاق کرلیا گیا ہے ، سیکرٹری داخلہ نے زائرین کی واپسی تک رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن کاواٹس ایپ گروپ بھی قائم کردیا ہے ۔
کمیٹی میں طے پایا کہ رمدان اورتفتان پرموجود طلباء کو سرحدعبورکرنے کے احکامات فوری موصول ہوں گے ۔ تحریری مراسلہ کےذریعےزمینی زائرین کےفضائی سفرکے شیڈول جاری کیا ہو گا ۔ زمینی راستوں پرجانےوالےزائرین کی فہرست وزارت داخلہ کو فوری دی جائے گی ۔ پہلی ترجیح میں اربعین کیلئےعراق کی پروازوں پر بھیجنےکی کوشش کی جائے گی۔
تمام زمینی زائرین کو ماہ صفر میں پروازوں سے عراق روانہ کیا جائے گا۔ زائرین کو اسلام آباد،لاہور،کراچی اور کوئٹہ سےفضائی سفر پر روانہ کرنےکی کوشش کی جائےگی ۔ یہ بھی طے پایا کہ اربعین کے ویزہ کی توسیع کیلئے وزارت خارجہ ،عراقی حکومت سے فوری درخواست کرے گی ۔





















