محکمہ صحت پنجاب نے میو اسپتال میں نرسنگ افسران پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
کمیٹی سے گزشتہ پانچ سال کی تنخواہوں، ڈیوٹی روسٹرز، چھٹیوں اور نرسز کی بیرون ملک آمدورفت کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق نرسنگ افسران اور عملے سے متعلق کرپشن کی شکایات پر یہ کارروائی شروع کی گئی۔
کمیٹی کو 15 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لائے جائیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔






















