آٹے کی قیمتوں اضافے کیس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹریبونل نے بھی مسابقتی کمیشن کا جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ کر دیاہے ، فلور ملز ایسوسی ایشن کو قومی خزانے میں رقم جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔





















