لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر لاہور میں 15 اگست بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے 15 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
لاہور میں 14 اگست یوم آزادی اور 15 اگست کے ساتھ ہفتہ اتوار سمیت 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔






















