انڈین نیشنل کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہاآئین کی حفاظت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،ہم رکیں گے نہیں۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا بہت ساری نشستوں پر دھاندلی ہوئی،پورے ملک میں دھاندلی منظم طریقے سے ہوئی،دھاندلی کا الیکشن کمیشن کو بھی اس کا علم ہے،اور ہمیں بھی معلوم ہے،پہلے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، لیکن اب ہمارے پاس ثبوت موجود ہے
یہ بھی پڑھیں؛ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی گرفتار
خیال رہےکہ گزشتہ نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی،پریانکا گاندھی اورکانگریس کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا،رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے دو روز پہلے مودی سرکارکی الیکشن میں دھاندلی کو بے نقاب کیا تھا۔





















