اسلام آباد میں 13 اگست کو مقامی تعطیل ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سپریم کورٹ سمیت اہم دفاتر کھلے رہیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی معمول کے مطابق ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی تعطیل اسلام آباد کی ریونیو حدود میں ہوگی تاہم ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اور پولیس دفاتر کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ای ایس سی او، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں میں بھی تعطیل نہیں ہوگی۔
Local holiday in Islamabad on 13th August. pic.twitter.com/njY1v3k8rM
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025
رپورٹ کے مطابق تعطیل کے موقع پر لیک ویو پارک، دامن کوہ، شکر پڑیاں پارک، پاکستان مونومنٹ اور ٹریل دو سے پانچ تک بند رہیں گی جبکہ سیدپور سے جانے والی ٹریل بھی عوام کیلئے بند رہے گی۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ عدالت کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی اور عدالتی و انتظامی امور بلا تعطل جاری رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس بھی معمول کے مطابق ہوگا۔





















