فٹبال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو اورجیورجینا راڈریگز نے منگنی کی باقاعدہ تصدیق کردی۔
جیورجینا راڈریگز نے ہیرے سےمزین انگوٹھی کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکی،جیورجینا راڈریگز نےتصویر کےساتھ کیپشن میں لکھاکہ اس زندگی اورآگے آنے والی زندگی میں مجھے آپ قبول ہو،دنیا بھرمیں مداحوں کی جانب سے جوڑے کومبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہےکہ رونالڈو اورجیورجینا کئی سالوں سے رشتےمیں منسلک ہیں،2017 میں رونالڈو اور جیورجینا نے ایک ساتھ رہنا شروع کیا تھا،دونوں کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش بھی ہوچکی ہے۔






















