ہوائی سفر کے لیے سامان کی تیاری اور ممنوعہ اشیاء سے متعلق آگاہی حاصل کرنا ایک انتہائی اہم کام ہے۔ اکثر مسافر لاعلمی میں ایسی اشیاء ساتھ لے آتے ہیں جو ایئرپورٹ سیکیورٹی قوانین کے مطابق ممنوع ہوتی ہیں، جس کے باعث سفر میں غیر ضروری رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹ اتھارٹیز، بشمول دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس، نے حال ہی میں ہینڈ بیگ اور چیک ان بیگ میں ممنوعہ اور محدود اشیاء کی مکمل فہرست جاری کی ہے۔
دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس نے ہینڈ بیگ اور چیکڈ بیگیج میں ممنوعہ اور محدود اشیاء کی فہرست جاری کردی ،مکمل تفصیل پڑھیں تاکہ آپ کا سفر محفوظ اور پرسکون رہے۔
اکتوبر سے پرواز کے دوران پاور بینک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مسافر صرف مخصوص حد کے اندر پاور بینک ساتھ رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کا استعمال دورانِ پرواز ممنوع ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹ پر ہینڈ بیگیج میں ممنوعہ اشیاء
ہتھوڑی، کیل، سکریو ڈرائیور اور تیز دھار کام کے اوزار، قینچیاں جن کے بلیڈ 6 سینٹی میٹر سے لمبے ہوں، ذاتی صفائی کے آلات (جن کے حصے 6 سینٹی میٹر سے بڑے ہوں، ضبط کر لیے جائیں گے)، تلواریں اور دیگر نوکیلے اشیاء، ہتھکڑیاں، آتشیں اسلحہ، فلیئر گن کے کارتوس، لیزر گن، واکی ٹاکی، لائٹر، بیٹ، مارشل آرٹس کے ہتھیار، ڈرل مشین، رسیاں، ماپنے کی ٹیپ، پیکنگ ٹیپ، برقی تاریں شامل ہیں۔
دبئی میں ہینڈ بیگیج کے لیے محدود اشیاء
ہر بوتل 100 ملی لیٹر سے زیادہ نہ ہو، زیادہ سے زیادہ 10 بوتلیں، یعنی ایک لیٹر کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات لے جانا منع ہے۔ اگر کسی کے جسم میں میٹل امپلانٹ ہو تو ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
شارجہ ایئرپورٹ پر مکمل ممنوعہ اشیاء
لاٹھیاں، بیس بال بیٹ، آتش گیر گیس جیسے گیس کارٹریج، گیس لائٹر، پانی لگنے پر خطرناک اشیاء، آتش گیر اشیاء، کیمیکل یا بایولوجیکل خطرناک مواد، آتش گیر مائعات جیسے پینٹ، پٹرول، انک، ہائی پروف الکحل، چھریاں، آکسیڈائزر (بلیچ، امونیم نائٹریٹ وغیرہ)، نان فلیم ایبل گیسز، تابکاری مواد، زہریلی گیسز، متعدی بیماریاں (وائرس، بیکٹیریا، میڈیکل ویسٹ)، دھماکہ خیز مواد، خطرناک سامان، ہتھیار جیسی اشیاء، معذور کرنے والی اشیاء مکمل ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔
یاد رکھیں ایسا سامان جو سفر میں ممنوعہ اشیاء یا غیر ضروری ایسا سامان جو سفر کو غیر محفوظ بناسکتا ہو، آپ کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، لہٰذا پہلے سے تیاری اور دوبارہ چیک کرکے اپنے سامان کا پیک کریں یا ساتھ لے جائیں۔






















