وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا دورہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم بنانے کا تسلسل ہے، سائفر لہرایا گیا تھا،سوچ نہیں سکتے تھےآج امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات ہوں گے، بھارت کے امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہو رہے ہیں،شور تو مچے گا، 2سے 3 سال پہلے سوچ نہیں سکتے تھے خطےمیں ہمیں سب سے بہتر ٹیرف ملے گا۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
بلال اظہر کیانی کا کہناتھا کہ امریکا سے معاہدے کیلئے مزید بات چیت ہونی ہے، امریکا نے واضح طور پر کہا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی، انرجی،مائنز اینڈ منرلز اینڈ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی جائے گی، مستقبل میں موجودہ ٹیرف سے فائدہ ہو گا، وفود بھیجنے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے،حرج نہیں۔ 9مئی کو منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے، 9مئی واقعات میں جو بے گناہ اس کو رہا ہونا چاہیے، جس نے حملے کیے اس کو سزا ہونا چاہیے،ایک شہر میں حملے ہوتے تو اتفاق تھا،مختلف شہروں میں حملے کیے گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمیر نیازی نے کہا کہ 9مئی بیانیے کو ثابت کرنے کے تسلسل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، جن لوگوں نے پریس کانفرنسز کیں،ان کے پیچھے کوئی نہیں گیا،وہ معاملات چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیکیورٹی گارڈ کو کس قانون کے تحت 10 سال کی سزا دی گئی؟ وکیل افضال عظیم کو بھی 10 سال کی سزا دی گئی، زرتاج گل ڈی جی خان میں تھیں،انہیں فیصل آباد میں سزا دی گئی، جس نے توڑ پھوڑ کی اس کو سزائیں دیں،فوٹیجز سامنے کیوں نہیں لائی جاتیں؟۔






















