14 اگست پر ریلیز ہونے والی لالی ووڈ فلم ’ ویلکم ٹو پنجاب ‘ کا پریمیئر لانچ کر دیا گیا۔
پاکستانی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا جہاں ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی چمک دمک نے سماں باندھ دیا۔
شوبز شخصیات نے فلم کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ نئے فنکار ادی خان اور زارا حیات نے بھی امید ظاہر کی کہ ناظرین کو فلم بے حد پسند آئے گی۔
فلم ’ویلکم ٹو پنجاب ‘ 14 اگست کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں سینئر اداکارہ ممتاز 25 برس بعد بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں۔




















