لاہور میں 13 اگست کی شام لیبرٹی چوک پر میوزکل کنسرٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے جس کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، مرکزی پرچم کشائی کی تقریب14اگست کو حضوری باغ میں منعقد ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حضوری باغ میں پرچم کشائی کریں گی، پی ایچ اےکی جانب سے مینار پاکستان پر بھی آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔
محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام یوم آزادی اور معرکہ حق بائیک ریلی نکالی جائے گی، بائیک ریلی کے روٹ پر ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور کا کہناتھا کہ یوم آزادی پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے،اسےشایان شان طریقے سے منائیں گے۔






















