پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کی بھارتی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کو بھی گرین سگنل مل گیا، ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گُلال‘‘ کو اب 29 اگست 2025ء کو ریلیز کیا جائے گا تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کا نام تبدیل کرکے ریلیز کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی بھارتی فلم 9 مئی کو ریلیز کی جانی تھی تاہم پاک بھارت گشیدگی کے سبب فلم پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مذکورہ فلم کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان 9 برس بعد بھارتی سنیما میں انٹری دینے والے ہیں، اس سے قبل وہ بھارتی فلموں خوبصورت، کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔






















