سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا،اجلاس میں اہم ملکی امور زیر غور آئیں گے۔
ایوان بالا کا اجلاس بارہ اگست کوہوگا،صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل چون کے تحت طلب کیا ہے،سینیٹ اجلاس منگل کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے بھارتی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئےکہابھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی طیارےگرانے کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے،انتخابی دھاندلی،جگ ہنسائی اورسفارتی تنہائی کے باعث مودی سرکار اور بھارتی افواج کےاعصاب پردباؤ ہے،نو مئی کے مجرم سیاسی قیدی نہیں،سزا پانے والوں کے پاس اپیل کا حق ہے۔






















