ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ٹک ٹاک پر پشتو زبان میں غیراخلاقی مواد کی تشہیر کیخلاف شہری نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک لائیو میں پشتو زبان میں غیراخلاقی مواد کی تشہیرکی جاتی ہے، ویورشپ کیلئے لائیو اسٹریمنگ کے دوران غیراخلاقی گفتگو کی جاتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیراخلاقی گفتگو سے سماج پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہمارا معاشرہ ان غیر اخلاقی حرکات کی اجازت نہیں دیتا۔
درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے ٹک ٹاک انتظامیہ اور ٹک ٹاکرز کیخلاف ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔






















