ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ترک سرکاری ایجنسی اے ایف اے ڈی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اتوار کی شام ملک کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے۔
اے ایف اے ڈی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر صوبہ بالیکیسیر میں آیا جو ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب واقع ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ترکی 5 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا
فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں نے استنبول اور قریبی صوبوں میں معائنہ شروع کر دیا ہے تاہم اب تک کسی منفی رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔
Balıkesir Sındırgı'da 6️⃣.1️⃣ büyüklüğünde bir deprem meydana gelmiştir. İstanbul ve çevre illerden de hissedilen depremle ilgili olarak, AFAD ve ilgili kurumlarımızın tüm ekipleri derhal saha taramalarına başlamıştır. An itibarıyla herhangi olumsuz bir durum bulunmamaktadır. An be…
— Ali Yerlikaya (@AliYerlikaya) August 10, 2025
اے ایف اے ڈی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) نے شدت 6.19 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔





















