ملک میں آبی ذخائر 5 ماہ کے دوران نچلی ترین سطح سے بلند ہوکر اب تقریباً مکمل بھر چکے ہیں۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ اس سے زرعی اور گھریلو ضروریات کے لیے پانی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق اس وقت ملک میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 3 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ۔ جو مجموعی آبی ذخائر کی گنجائش کا تقریباً 80 فیصد ہے۔ مارچ میں یہ ذخیرہ صفر ہو گیا تھا اور بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے تھے۔
تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 4 فٹ رہ گئی ہے، موجودہ سطح 1546 فٹ اور ذخیرہ 54 لاکھ 98 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1205 فٹ ہے اور مزید 37 فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ ذخیرہ 45 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ ہے، صرف ایک فٹ گنجائش باقی ہے اور ذخیرہ دو لاکھ 58 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔






















