تونسہ شریف میں مبینہ طور پر تین بھائیوں کو زہر دیدیا گیا، تینوں بچے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تونسہ شریف میں تین کمسن بھائیوں کو مبینہ طور پر زہر دیدیا گیا، تینوں بچے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، کمسن بھائیوں کی نمازجنازہ دربار عالیہ سلیمانیہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی ایس پی تونسہ شریف سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تین کمسن بھائیوں کی المناک وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے، بچوں کی وفات پر باپ غم سے نڈھال ہے۔
بچوں کے والد نے الزام لگایا تھا کہ میرے مصعوم بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بچوں کی پراسرار ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔






















