لاہور کے علاقہ راج گڑھ میں لڑکی سے دو رشتہ داروں کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ وویمن پولیس ریس کورس نے لڑکی سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دارہیں، ملزمان لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
پولیس کے مطابق والدین کی علیحدگی کے بعد متاثرہ لڑکی اپنے والد کیساتھ رہائش پذیر تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی وطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔






















