بونیر میں آنکھوں کے خطرناک وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، اسپتال بھر گئے، متاثرین کی بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
بونیر میں بچوں اور طلبہ میں آنکھوں کا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، آنکھیں سوجنا واضح نشانی ہے، ایڈینو کنجیکٹیوائٹس نامی خطرناک وائرس آنکھوں پر حملہ آور ہورہا ہے، یہ وائرس ہاتھ ملانے اور ذاتی اشیاء کے مشترکہ استعمال سے بھی لگتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ دھوئیں، آنکھوں کو نہ چھوئیں، سن گلاسز استعمال کریں، کیوںکہ احتیاط ہی وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ ہے۔






















