نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم اہم سرکاری اورنجی اداروں پرسائبر حملوں کے حوالے سے ایڈوئزری جاری کر دی جس میں سائبرحملے پر متاثرہ کمپیوٹر سسٹم کو فوری نیٹ ورک سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ سائبرحملےکی صورت میں ادارے سائبر سیکیورٹی ٹیم کو فوری اطلاع دیں، مشاہدہ ہوا“بلو لاکر” رینسم ویئر نے پاکستان کے بعض اداروں کو نشانہ بنایا، تمام ادارے اپنے کمپیوٹر سسٹمز کو تازہ ترین سیکیورٹی پیچز کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں، غیر معتبر ذرائع سے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں، تمام ادارے اہم ڈیٹا کی آف لائن بیک اپ کا بندوبست کریں۔






















