ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس 7 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار روپے کر دی گئی ہے ، 2023ء میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس5 ہزار روپے تھی، 2024 میں 7ہزار روپے کی گئی تھی ، 2سال میں رجسٹریشن فیس میں 4 ہزار اضافہ کیا گیا جو 80 فیصد تک بنتا ہے ، رجسٹریشن فیس کی مد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کو 2 ارب کے قریب آمدن متوقع ہے ۔





















