بھارت نے کینیڈا کے بعد اب قطر کے خلاف بھی سائبر دہشت گردی شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق انڈین سائبر فورس نامی ہیکرز نے قطر کی سرکاری اور غیر سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملے کیے ہیں اور ویب سائٹس کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر لیک کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین سائبر فورس نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
قطر نے بھارتی نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد ہیکرز نے قطر کو سائبر حملوں کی دھمکی دی تھی۔
بھارتی نیوی کے سابق اہلکار قطر میں ملازمت کی آڑ میں اسرائیل کے لیے جاسوسی میں ملوث پائے گئے تھے۔