معروف امریکی اداکارہ، وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر کیلی میک 33 سال کی عمر میں کینسر کے موذی مرض کے باعث چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی میک کو رواں سال جنوری میں سینٹرل نروس سسٹم کے نایاب کینسر، ڈفیوز مڈلائن گلیوما ی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اس مرض کا مقابلہ بہادری سے کیا۔
کیلی میک کی بہن کیتھرین کلیبینو نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا "ہم اپنی پیاری کیلی کے انتقال کے غم میں ڈوبے ہیں، وہ ایک روشن اور جوشیلے ستارے کی طرح تھیں جو اب اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ کیلی نے اپنی آخری سانسیں اپنی والدہ اور خالہ کی موجودگی میں لیں۔
کیتھرین نے اپنی بہن کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا "وہ ناقابل یقین حد تک بہادر تھیں، اور مجھے ان پر بے حد فخر ہے۔"
کیلی میک کا اصل نام کیلی لین کلیبینو تھا اور وہ 10 جولائی 1992 کو سینسیناٹی میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے اپنا کیریئر بچپن میں ٹیلی ویژن اشتہارات سے شروع کیا جن میں ڈاکٹر پیپر، راس اسٹورز اور ڈیری کوئین شامل ہیں۔
انہوں نے کیلیفورنیا کی چیپمین یونیورسٹی سے سنیماٹوگرافی میں ڈگری حاصل کی اور پچھلے گیارہ سالوں سے لاس اینجلس میں رہائش پذیر تھیں۔
کیلی میک نے مشہور ڈرامہ سیریز "دی واکنگ ڈیڈ" کے نویں سیزن میں ایڈی کے کردار سے شہرت حاصل کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے "شیکاگو میڈ" میں پینیلوپی جیکبز اور9-1-1 میں بھی اداکاری کی۔
ان کی فلمی کریڈٹس میں "بروڈکاسٹ سگنل انٹروژن"، "پروفائل" اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ڈیلیکٹ آرچ" شامل ہیں۔




















