تائیوان میں ہولناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2ریکارڈ کی گئی۔
مقامی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن (سی ڈبلیو اے ) کےمطابق زلزلے کی گہرائی 88.1 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،تائیوان کے دارالحکومت تائی پےمیں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ جاپان میں 8 سے 9 شدت کے زلزلے کی پیشگوئی، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔تاہم آفٹرشاکس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛چین، بھارت اور نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ، درجنوں چل بسے





















